ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے 3 یونین کونسلز سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں 3 یوسیز سے الیکشن لڑنے جارہا ہوں میئر پورے شہر کا نمائندہ ہوتا ہے کراچی والوں کو کام کرنے والا چاہیے.

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں بھی فائلیں پھینکتا، آنسو بہاتا اور کہہ دیتا میرے پاس اختیارات نہیں، ٹھنڈی مشین کے سامنے بیٹھ کر نہیں کرتا فیلڈ میں ہوتا ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چند روز میں 22 نئی سڑکوں کاافتتاح کروں گا کل سائٹ ایریا میں شیرشاہ روڈ کاافتتاح کیا، ایک ایک کارکن عوامی مسائل حل کرنے کیلئےکام کرے گا۔

یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج 6ستمبر پر تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں