تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

میئرکراچی؟ ’پیپلزپارٹی کی نشستوں میں اضافہ ہو گیا‘

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے مجموعی طور پر کےایم سی میں 105 ارکان ہو گئے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان می ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ نے آرڈر موڈیفائی کر دیا جماعت اسلامی نے کےایم سی کی 6 نشستوں کےنتائج کو چیلنج کیا تھا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میئر الیکشن کےلئے پی پی کے 6 ووٹوں کا اضافہ ہو گیا ٹاؤن میونسپل کے17ووٹوں کا اضافہ ہوگیا جب کہ مجموعی طور پر23 ووٹوں کا اضافہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے جیتے ہوئے ارکان میئرالیکشن میں ووٹ دےسکیں گے۔

سندھ میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین کونسل کا انتخاب 15جون کو ہو گا۔ امیدوار 9 سے10جون تک کاغذات جمع کراسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 11جون کو ریٹرننگ افسران کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے جب کہ 14جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائےگی اور 16جون کو آر اونتائج کا اعلان کریں گے جس کے بعد 19جون کو کامیاب امیدوارحلف لیں گے۔

Comments

- Advertisement -