اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

میئر کراچی نے ڈائریکٹر فوڈ کو عہدے سے فارغ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئرکراچی وسیم اختر نے محکمہ فوڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول کی ناقص کارکردگی پر ڈائریکٹر فوڈ کو سبکدوش جب کہ متعدد افسران کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے محکمہ فوڈ اینڈ کنٹرول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضی الرحمان کو عہدے سے فارغ کردیا ہے اور انہیں ایم ایس عباسی اسپتال کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق میئر کراچی کی جانب سے عہدوں سے سبکدوش کیے گئے افسران میں ڈاکٹر آصف سعید اور ڈاکٹر طارق مصطفیٰ بھی شامل ہیں جب کہ فوڈانسپکٹر ظفرشاہ، طارق جاوید، اشرف گل، صاحب نسیم کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ کو عہدے سے ہٹانے جب کہ محمکہ فوڈ اینڈ کنٹرول کے دیگر افسران کی معطلی کے بعد میئر کراچی نے متعلقہ افسران کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے میئر کراچی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیم اختر کا یہ سب سے بڑی انتظامی کارروائی ہے جس میں پورے محکمے کے اعلیٰ ترین افسران کو عوامی شکایات کی بناء پر معطل کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں