پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

میئرکراچی نے درختوں کو کاٹنے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے درختوں کا کاٹنے کی وجہ پانی کی لائنوں کو تحفظ فراہم کرنے کو قرار دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ درخت کاٹنے کا مقصد پانی کی لائنوں کو تحفظ  فراہم کرنا ہے واٹربورڈ کا چیئرمین ہوں ہماری لائن برباد ہو گئی ہیں اس وجہ سےدرخت کاٹے۔

انہوں نے کہا کہ الزامات وہ لوگوں لگا رہے ہیں جن سے شہر کی خوشحالی نہیں دیکھی جا رہی جلد کراچی کو پانی ملےگا جو لوگ مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں ان کو پتہ چلےگا، کےفور وفاق کا منصوبہ ہے بہتر ہے یہ سوال گورنرصاحب سےکریں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک سندھ حکومت کےاندر نہیں ہے وفاق کا 25 فیصد شیئر ہے ہم لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، میں آج واٹر بورڈ کے نئے کنکشن ہٹادوں تو جو لوگ گھر بنارہے ہیں وہ کیا کریں گے۔

میئر نے مزید کہا کہ لوگ باتیں کرتے رہیں میں کام کرتا رہوں گا سندھ حکومت نے اضافی پانی کراچی لانےمیں اہم کردار ادا کیا، کےایم سی شہر میں 25 بسیں چلانےجا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں