13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی کے میئر کے الیکشن میں غیر حاضر 11 پی ٹی آئی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی کے میئر کے الیکشن میں غیرحاضر گیارہ پی ٹی آئی نمائندوں کو پارٹی سےنکال دیاگیا، نکالے گئےنمائندوں میں مومن آباد کے اسد اللہ ،صلاح الدین سمیت دیگر افراد شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق میئر کے الیکشن میں غیر حاضر 11پی ٹی آئی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے نمائندوں کے جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیئے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جوابات اطمینان بخش نہیں ،ایک جیسے اسٹریو ٹائپ ہیں، مومن آباد ٹاوٴن کے وائس چیئرمین محمد کبر پر پارٹی کے خلاف سازش کا بھی الزام ہے۔

- Advertisement -

نکالے گئے نمائندوں میں مومن آباد کے اسد اللہ ،صلاح الدین،امجد علی شامل ہیں،ملیر کے عاصم حیدر اور صدر ٹاوٴن کے اسلم خان نیازی اور موریو میر بحر کے زبیر موسی بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب صنوبر فرحان ، شاہ فیصل کالونی کے سلیمان خان،منگھوپیر کے عزیز اللہ اور لیاری کے عبدالغنی کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں