کراچی: شہرِ قائد کی باہمت بیٹی نےمزارقائدپرغیراخلاقی حرکات کرکے خواتین کو ہراساں کرنےوالےشخص کوپکڑلیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ گزشتہ روزمزارقائدکےاحاطےمیں پیش آیاتھا جہاں ایک مشکوک شخص مزارقائدپرآنے والی خواتین کی تصاویربنارہا تھا۔
باہمت لڑکی نے خواتین کی تصاویربنا نے میں اس شخص سےموبائل فون چھین لیا، جب موبائل فون چیک کیا گیا تو اس میں مذکورہ لڑکی سمیت دیگرخواتین کی 3تصاویرلی گئی تھیں۔
اس ساری کارروائی کے دوران لڑکی تصاویر کھینچنے والے شخص کی ویڈیو بناتی رہی، جبکہ مشکوک شخص کیمرے سے اپنا منہ چھپا نے کی ناکام کوشش کرتا رہا۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ مزارِ قائد ایک محترم جگہ جہاں لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آتے ہیں ، ساتھ ہی یہ ایک فیملی تفریح گا ہ بھی ہے ویڈیو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ اس شخص کو ساری دنیا دیکھے کہ یہ کیا حرکت کررہا ہے ۔ لوگ یہاں فاتحہ خوانی کے لیے آتے ہیں اور یہ یہاں خواتین کی تصاویر بناتے پھررہے ہیں۔
دوسری جانب مزارقائدکی انتظامیہ نے لڑکی پرزور اپیل کے باوجود تصاویرلینےوالےشخص کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کی۔