کرکٹ کے تاریخی میدان لارڈز میں آسٹریلوی کھلاڑیوں سے بدتمیزی پر ایم سی سی نے 3ممبرز کے خلاف ایکشن لے لیا۔
میری لیبون کرکٹ کلب کے ایک ممبر کو ایم سی سی سے نکال دیا گیا جب کہ 2 کی رکنیت معطل کر دی گئی۔ ایک ممبر کو ساڑھے 4سال اور دوسرے کو 30ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔
#EnglandCricket | #Ashes pic.twitter.com/dDGCnj4qNm
— England Cricket (@englandcricket) July 2, 2023
2 جولائی 2023 کو لارڈز ٹیسٹ میچ کے آخری روز جونی بیرسٹو کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی کے چند ممبرز نے لانگ روم میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے خلاف نعرے لگائے تھے اور بدزبانی کی تھی۔
ایم سی سی نے واقعے پر کرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگتے ہوئے مزید تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔ لانگ روم میں ایم سی سی کے ارکان آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر سے الجھ پڑے تھے۔
Usman Khawaja was pulled back by security after speaking to one the members inside the long room
️ "I've NEVER seen scenes like that!" pic.twitter.com/2RnjiNssfw
— Sky Sports Cricket (@SkyCricket) July 2, 2023
یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے پانچویں روز الیکس کیری نے جونی بیئرسٹو کو متنازع طریقے سے رن آؤٹ کر دیا تھا، فیلڈ امپائر کی جانب سے فیصلہ تھرڈ امپائر کی جانب بھیجا گیا اور تھرڈ امپائر نے انگلش بیٹر کو آؤٹ قرار دیدیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کھانے کے وقفے کے دوران انگلش شائقین کی جانب سے آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔