میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے لارڈز ٹیسٹ میچ میں وقفے کے دوران آسٹریلوی کھلاڑیوں سے بدکلامی اور الجھنے پر تین ممبران کو معطل کردیا۔
لارڈز ٹیسٹ میچ کے آخری روز جونی بیرسٹو کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی کے چند ممبرز نے لانگ روم میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے خلاف نعرے لگائے تھے اور بدزبانی کی تھی۔
ایم سی سی نے واقعے پر کرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگتے ہوئے مزید تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
🤐🤐🤐#EnglandCricket | #Ashes pic.twitter.com/dDGCnj4qNm
— England Cricket (@englandcricket) July 2, 2023
واضح رہے کہ لانگ روم میں ایم سی سی کے ارکان آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر سے الجھ پڑے تھے۔
یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے پانچویں روز الیکس کیری نے جونی بیئرسٹو کو متنازع طریقے سے رن آؤٹ کر دیا تھا، فیلڈ امپائر کی جانب سے فیصلہ تھرڈ امپائر کی جانب بھیجا گیا اور تھرڈ امپائر نے انگلش بیٹر کو آؤٹ قرار دیدیا۔
Usman Khawaja was pulled back by security after speaking to one the members inside the long room 😳
🗣️ "I’ve NEVER seen scenes like that!” pic.twitter.com/2RnjiNssfw
— Sky Sports Cricket (@SkyCricket) July 2, 2023
آسٹریلین کھلاڑیوں کو انگلش وکٹ کیپر بیٹر جونی بیئرسٹو کو رن آؤٹ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کھانے کے وقفے کے دوران انگلش شائقین کی جانب سے آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔