انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے انگلینڈ کی شکست کے بعد کیون پیٹرسن اور روی شاستری کے دعویٰ کو مسترد کردیا ہے۔
میچ کے بعد انگلینڈ کے ہیڈ کوچ میک کولم نے کہا کہ یہ بات کہ انگلینڈ کی ٹیم نے پریکٹس سیشن نہیں کیا یہ حقیقت میں غلط ہے، یہ پورا بیان کہ ہم پریکٹس نہیں کررہے تھے درست نہیں، ہم پوری طرح سے کافی ٹریننگ کرتے رہے ہیں جبکہ پلیئرز کافی کرکٹ بھی کھیل کر آئے ہیں۔
برینڈن میک کولم نے مزید کہا کہ جب نتائج درست نہیں ہوتے ہیں تو اس طرح کی باتیں کہنا ایک آسان چیز ہوتی ہے کہ پلیئرز کافی سخت ٹریننگ نہیں کر رہے ہیں۔
پیٹرسن کا کہنا تھا کہ انگلش پلیئرز نے بھارتی کنڈیشن کا بالکل بھی احترام نہیں کیا اور پریکٹس نہیں کی، اس کے بجائے انگلینڈ کے پلیئرز گالف کھیلتے رہے، انگلینڈ کے لیے کھیلتے ہوئے انجوائے کریں مگر آپ کو پیسے رنز اسکور کرنے کے لیے دیے جاتے ہیں۔
سابق انگلش کرکٹر کیوون پیٹرسن نے آخری میچ میں بھی انگلینڈ کی یکطرفہ شکست کے بعد کہا تھا کہ ایسی ناکامی نے مجھے بہت حیران کیا۔
روی شاتری کا کہنا تھا کہ اگر آپ کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے سخت محنت نہیں کریں گے تو آپ کبھی بھی بہتری کی طرح نہیں جاسکتے۔
خیال رہے کہ حالیہ دورہ بھارت کے دوران انگلش ٹیم کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، میزبان بھارت نے ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو 3-0 سے وائٹ واش کیا جبکہ تینوں مقابلے بھارتی ٹیم نے تقریباً یکطرفہ طور پر جیتے اور انگلش ٹیم فائٹ کرنے میں ناکام رہی۔