کراچی : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 200میں سے 194 نمبر لینے والی طالبہ مشکل میں پھنس گئی، ایف آئی اے نے دفتر میں طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی خاتون افسر نے طالبہ کو کال اپ نوٹس جاری کردیا ، سانگھڑسےتعلق رکھنےوالی طالبہ کے200میں سے 194 نمبر آئے تھے۔
ایف آئی اے سائبرکرائم نے کہا کسی طالبعلم کے لیے اتنے نمبرحاصل کرناممکن ہی نہیں، شبہ ہے آپ ایم ڈی کیٹ پیپر لیک میں ملوث ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ آپ یکم نومبرکو دوپہر 12 بجے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ سائبرکرائم کےدفترمیں حاضرہوں، آپ کابیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
ایف آئی اے نے مزید کہا کہ آپ کافرضی امتحان بھی لیا جاسکتا ہے، نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں قانونی ایکشن لیا جائے گا۔
سائبر کرائم سرکل نے انسانی حقوق کی تنظیم کی درخواست پر ایکشن لیا، غیر معمولی نمبر حاصل کرنے والے کئی طلبا کو کال اپ نوٹس بھیجا گیا ہے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ ہم ایف آئی اے کے دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے، ثابت کریں گے کہ ہم نے نمبر اپنی قابلیت پر حاصل کیے۔