ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا یا نہیں ؟ طلبا کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی، ٹیسٹ 24 نومبر کو منعقد ہونا تھا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کے ازسرنو انعقاد کا معاملہ لٹک گیا، زرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب ٹیسٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا۔

زرائع کا کہنا تھا کہ ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی نے پی ایم ڈی سی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے ، اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 24 نومبر کو منعقد ہونا تھا تاہم اب اسلام آباد میں ٹیسٹ آئندہ ماہ ہوگا۔

زرائع نے کہا کہ ا ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہوا تاہم ٹیسٹ کیلئے 8 اور 15 دسمبر کی تاریخیں زیرغور ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کیلئے ڈیٹ شیٹ ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی جاری کرے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں ایم ڈی کیٹ دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا ، ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ اپیل کر رکھی ہے۔

ایم ڈی کیٹ کیلئے امیدواران کی دوبارہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہے، اسلام آباد میں اٹیسٹ کیلئے 17597 امیدوار رجسٹرڈ ہیں، تاہم رجسٹریشن میں امیدواران کی تعداد نمایاں کم ہوئی ہے۔

زرائع کے مطابق گذشتہ رجسٹرڈ 5310 طلبا ٹیسٹ نہیں دے رہے، گذشتہ کم نمبرز والے طلبا ٹیسٹ نہیں دے رہے کیونکہ کم نمبرز والے بیشتر طلبا بیرون ملک جا چکے ہیں جبکہ 190 سے زائد نمبرز والے طلبا ٹیسٹ نہیں دے رہے۔

زرائع کا مزید بتانا تھا کہ عدالت سے رجوع کرنے والے بیشتر طلبا دوبارہ ایم ڈی کیٹ دے رہے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں