اشتہار

گھریلو صارفین تیار ہوجائیں ! ایم ڈی سوئی سدرن کا گیس کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم ڈی سوئی سدرن گیس عمران منیار نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا گھریلو صارفین کیلئے مہنگی گیس خریدنا مشکل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سوئی سدرن گیس عمران منیار نے میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی، گیس کےکئی کوئین بند کرنے کی وجہ سے شارٹیج بڑھ گئی، بندکوئین دوبارہ کھول کرقابل استعمال بنانے کی ضرورت ہے۔

ایم ڈی ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ گیس پردی جانیوالی سبسڈی کم یاختم کرنی پڑے گی، سبسڈی کی وجہ سے مالی بوجھ بردارشت کرنا پڑ رہا ہے۔

- Advertisement -

عمران منیار نے کہا کہ گیس کی پیداوربڑھانےکیلئےتھرکول کو استعمال کریں گے، دیگرذرائع سے حاصل ہونے والی گیس زیادہ مہنگی ہو گی ، جس کے بعد گھریلوصارفین کیلئےمہنگی گیس خریدکرنا مشکل ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی صرف گیس تقسیم کاکام کرتی ہے، ان کو جتنی گیس ملے گیا اتنی تقسیم کریں گے ، گیس کی کمی ایس جی ایس کا کوئی کردارنہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں