بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ، ٹیسٹ کیلئے رجسٹریشن میں امیدواران کی تعداد میں نمایاں کم ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ رواں ماہ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ٹیسٹ کا انعقاد 24 نومبر کو ہوگا۔

اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ کیلئے 30 سے زائد امتحانی مراکز قائم ہوں گے تاہم امیدواران کی دوبارہ رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ٹیسٹ کیلئے 17597 امیدوار رجسٹرڈ ہیں، اس بار رجسٹریشن میں امیدواران کی تعداد میں نمایاں کم ہوئی ہے، گزشتہ رجسٹرڈ 53105 طلبا ٹیسٹ نہیں دے رہے۔

گزشتہ کم نمبرز والے طلبا ٹیسٹ نہیں دے رہے کیونکہ کم نمبرز والے بیشتر طلبا بیرون ملک جا چکے ہیں، اس کے علاوہ 190 سے زائد نمبرز والے طلبا بھی ٹیسٹ نہیں دے رہے۔

مزید پڑھیں : ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ کب ہوگا اور پیپر کیسا آئے گا؟ طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

عدالت سے رجوع کرنے والے بیشتر طلبا دوبارہ ٹیسٹ دے رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 اکتوبر کو ٹیسٹ کے ازسرنو انعقاد کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کراچی میں آئی بی اے سکھر نے محکمہ صحت کو یکم دسمبر کو ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لینےکی تجویز دے تھی، اس سلسلے میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر نے تیاریاں شروع کردیں۔

ٹیسٹ میں امیدواروں کو ایم سی کیوز میں 5 کے بجائے 4 جواب کا آپشنز دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں