اشتہار

خسرہ کی وبا پھیل گئی، بچوں سمیت 20 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن: بحرالکاہل کے جزیرے ساموا میں خسرے کی وبا پھیل گئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرالکاہل کے جزیرے ساموا میں خسرے کی وبا سے ایک ہفتے کے دوران بچوں سمیت 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، واقعے کے بعد حکومت نے ایمرجنسی نافذ کردی۔

جزیرے کی ریاست 2 لاکھ آبادی پر مشتمل ہے جس کا آدھا حصہ ہوائی اور آدھا نیوزی لینڈ کے درمیان واقع ہے، اکتوبر میں خسرے کی وبا پھیل گئی تھی۔

- Advertisement -

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 1644 افراد خسرہ سے متاثر ہوئے ہیں اور چھ روز میں ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہےجبکہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سال سے کم ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا خسرہ کی وبا یورپ کو لپیٹ میں لینے والی ہے؟

یو این اور یونیسیف حکام کے مطابق ایک لاکھ دس ہزار پانچ سو خسرہ کی ویکسین فراہم کی ہیں، ساموا میں خسرے کی وبا پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بحرالکاہل کے دیگر چھوٹے ممالک کی حکومتوں کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کی مہم چلانے اور خسرہ کی وبا پر قابو پانے کے لیے منصوبے تیار کیے جارہے ہیں۔

آسٹریلوی حکومت کی جانب سے ماہر ڈاکٹر اور نرسز پر مشتمل ٹیم کو ساموا روانہ کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں