ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شہری نے مہنگے پٹرول کا حل نکال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : مکینک افضل نے پٹرول مہنگا ہونے پر 1962 ماڈل کی 49 سی سی موٹر بائیک کو موڈیفائی کردیا، اس موٹرسائیکل پر ایک لیٹر میں 100 کلو میٹرسفر باآسانی کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بے قابو ہوگئی اور عام ادمی اور تنخواہ دار طبقے نے موٹرسائیکل کا استعمال ترک کر دیا ہے۔

ایسے میں پٹرول مہنگا ہونے پر ملتان کے ایک شہری نے اس کا حل نکال لیا، افضل نے انیس سو باسٹھ ماڈل کی اننچاس سی سی موٹر بائیک کو موڈیفائی کردیا۔

- Advertisement -

مکینک کا دعویٰ ہے کہ موڈیفائیڈ موٹر سائیکل پر ایک لیٹر میں نوے سے سو کلومیٹر سفر با آسانی کیا جاسکتا ہے۔

افضل کی موٹر بائیک کے ان دنوں ملتان شہر میں ہر طرف چرچے ہیں اور شہری اس جیسی موٹربائیک جو کم پٹرو ل میں زیادہ سفر کرتی ہو بنوانے کیلئے افضل سے رجوع کررہے ہیں۔

افضل کی خواہش ہے کہ وہ اپنی مہارت سے شہریوں کو موٹر بائیکس تیار کرکے دے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں پٹرول کی بچت کی جاسکے۔

خیال رہے حکومت کی جانب سے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کے انتہائی منفی اثرات سامنے آرہے ہیں، عوام مہنگائی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور عام آدمی جو کماتا اس سے اب گھر کا گزارہ بھی ممکن نہیں رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں