بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وائٹ ہاؤس میں مہمان پتھر کے ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: انٹرنیٹ پر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں تمام مہمان مجسمے بنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ بظاہر دیکھنے میں یوں لگا رہا ہے کہ کسی نے جادو کی چھڑی گھما کر ان سب کو ساکت کردیا ہو۔

یہ تقریب دراصل میڈل آف فریڈم دیے جانے کی ہے۔ یہ امریکا کا سب سے بڑا سویلین اعزاز ہے اور یہ ہر سال اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔

رواں برس یہ میڈل بل گیٹس، ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس، مسلمان باسکٹ بال کھلاڑی کریم عبدالجبار، اداکار رابرٹ ڈی نیرو، ٹام ہینکس اور ایتھلیٹ مائیکل جارڈن سمیت 21 افراد کو دیا گیا۔

obama-1

obama-2

obama-3

تقریب میں ہالی ووڈ کی مقبول اداکارہ اور میزبان ایلن ڈی نے سب کو ساکت ہوجانے کا چیلنج دیا جس کے بعد سب پتھر کے ہوگئے۔

واضح رہے کہ یہ امریکی صدر بارک اوباما کی وائٹ ہاؤس میں آخری تقریب تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں