پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

گردہ عطیہ کرنے والے نوجوان کو اسپتال انتظامیہ نے دھچکا دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

کسی شخص کی جان بچانے کے لیے قریبی عزیزوں کی جانب سے گردہ عطیہ کیا جاتا ہے تاکہ گردوں کے مرض میں مبتلا نوجوان کی قیمتی زندگی بچائی جاسکے۔

حال ہی میں امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے جان بچانے کے لیے اپنا گردہ عطیہ کیا تو اسے اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے پہلے ہی بھاری بھرکم بل بھیج دیا گیا۔

مبینہ طور پر کسی کی جان بچانے کے لیے اپنا گردہ عطیہ کرنے کے بعد اس کے پاس ایک بہت بڑا میڈیکل بل رہ گیا ہے۔

کہانی اس وقت شروع ہوئی جب مالین سے اس کے کزن کی ماں نے اپنے بیٹے کے لیے گردے کا عطیہ دہندہ تلاش کرنے کے لیے رابطہ کیا جو مبینہ طور پر گردوں کی ناکامی کے آخری مرحلے میں تھا۔

بتایا گیا ہے کہ 28 سالہ اسکاٹ کلائن کی والدہ نے ڈونر تلاش کرنے کی امید میں بہت سے دوسرے لوگوں سے رابطہ کیا جب وہ کسی کو نہیں مل سکی تو ملن نے اپنا گردہ عطیہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

کلائن کو آپریشن کی فوری ضرورت تھی لیکن وہ ڈائیلاسز کے تحت نہیں تھا، مالین نے عطیہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے چار ماہ بعد، اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ ان کا گردہ میچ ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 میں منصوبہ بندی کے مطابق سرجری آگے بڑھی اور مالین نے گردہ عطیہ کردیا لیکن وہ اس وقت حیران رہ گیا جب اسپتال انتظامیہ نے ایسے ہی بھاری بل ادا کرنے کے لیے بھیج دیا۔

بعد میں پتہ چلا کہ بلنگ کی غلطی کی وجہ سے $13,064 کا میڈیکل بل مالین کو بھیجا گیا تھا۔ سب سے بری بات یہ تھی کہ نارتھ اسٹار، ایک کمپنی جو اینستھیزیا فراہم کرتی ہے، نے دھمکی دی کہ اگر بل ادا نہ کیا گیا تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

غلطی کا احساس ہونے کے بعد، نارتھ اسٹار کے سی ایف او نے مالین کو ای میل بھیج کر ان سے معافی بھی مانگ لی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں