تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

عمران خان کی ٹانگ میں سوجن بڑھنے سے انفیکشن کا خطرہ ، ڈاکٹرز کا مکمل آرام کا مشورہ

لاہور : ڈاکٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹانگ میں سوجن بڑھنے سے انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی عمران خان کی گذشتہ روز لاہورہائیکورٹ پیشی کے موقع کے پاؤں پر دباؤ آنے سے سوزش ہوگئی۔

ذرائع میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا اور آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ میں سوجن بڑھنے سے انفیکشن کاخطرہ ہے، سوجن سے انفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کیا جائے گا۔

میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو غیر معمولی نقل وحرکت کیلئے وہیل چیئر کے استعمال کی ہدایت کردی ہے۔

یاد رہے وزیرآباد حملے میں گولی لگنے کے 4 ماہ بعد تک عمران خان کو ڈاکٹرز نے نقل وحرکت سے روکا تھا۔

Comments

- Advertisement -