جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

آصف زرداری کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد سابق صدرآصف زرداری کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، آصف زرداری کا بلڈپریشر نارمل، شوگرلیول معمول سے کم ہے، جبکہ الیکٹرک مساج چیئر پمز اسپتال پہنچا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے طبی معائنے کیلئے چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ، میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کے طبی معائنہ کے بعد انھیں زیرعلاج رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ میں شعبہ نیورو سرجری، قلب، میڈیسن کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے، پروفیسر شجی صدیقی چار رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہیں جبکہ ڈاکٹر نعیم ملک، ڈاکٹر عامر شاہ، ڈاکٹر ذوالفقار غوری میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کا بلڈپریشر، شوگر ٹیسٹ کر لیا گیا، ان کا بلڈ پریشر نارمل، شوگر لیول معمول سے کم ہے، آصف زرداری کے ایکسرے، ای سی جی، ایکو ٹیسٹ بھی کئے گئے جبکہ خون اور یورین ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔

آصف زرداری کو گردن، مہروں میں شدید تکلیف ،کمزوری، دھڑکن بے ترتیب ہونے کی شکایت ہے، میڈیکل بورڈ آصف زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ کرنے پر غور کررہا ہے تاہم ایم آر آئی ٹیسٹ کا حتمی فیصلہ کل بورڈ اجلاس میں ہو گا۔

مزید پڑھیں : آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع

آصف زرداری کی الیکٹرک مساج چیئر پمز اسپتال پہنچا دی گئی الیکٹرک مساج چیئر آصف زرداری کے ملازمین اسپتال لیکر آئے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری بھی پمز اسپتال پہنچ گئیں ہیں، جہاں وہ والد سے ملاقات کریں گی۔

یاد رہے آج صبح جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، جہاں عدالت نے دونوں کے  جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کردی تھی۔

خیال رہے آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹس کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں