ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

نوازشریف کی حالت بدستورتشویشناک ،میڈیکل بورڈ آج طبی معائنہ کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :سروسزاسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے، میڈیکل بورڈ آج طبی معائنہ کرے گا، گزشتہ روزنوازشریف کو پہلی بار ڈاکٹروں نے واک کرنے کی اجازت دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسزاسپتال میں داخل ہوئے آج بارہواں روز ہے ، میڈیکل بورڈ میاں نوازشریف کا آج 11 بجے طبی معائنہ کرے گا۔

پروفیسرمحمودایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت دن بدن بہتری کی طرف جارہی ہے اور ان کےپلیٹ لیٹس55ہزارتک پہنچ گئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نوازشریف کو پہلی بار ڈاکٹروں نے واک کرنےکی اجازت دی، نوازشریف نےڈاکٹروں کی نگرانی کےبغیرواک بھی کی،ا
واک کرانےکامقصدان کی صحت سےمتعلق بہتری جاننا تھا جبکہ نوازشریف کے دل، گردے، بلڈپریشر اور شوگر کے مسائل اپنی جگہ ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا نوازشریف کی حالت بدستورتشویشناک ہے، علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے اسٹرائیڈزڈوز کم کرنے کی کوشش کی ، اس سے پلیٹ لیٹس دوبارہ کم ہوگئے، بغیرکسی تاخیرکے تشخیص ہونا چاہیے۔

خیال رہے نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نوازشریف کی تشویشناک حالت پرٹوئٹ کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں : نوازشریف روبہ صحت، اسپتال میں چہل قدمی

یاد رہے ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا نوازشریف کولوپرین کے بعد دل کی دوسری دوا بھی دیناشروع کردی ہے جبکہ خون میں کلاٹ ختم کرنے والی دوا کلوپیڈوگرل بھی دی جارہی ہے، نوازشریف کےپلیٹ لیٹس میں کمی پرکلوپیڈوگرل کی دوائی بندکی گئی تھی۔

خیال رہے یاد رہے 11 اکتوبر کو قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوگرفتار کیا تھا، جس کے بعد احتساب عدالت نے نواز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا، دورانِ حراست نوازشریف کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرلی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں