اسلام آباد : کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کی مدد کو آگے آگے ہیں ، خصوصی طیارہ چین سے طبی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا ، سامان میں ماسک،گلوز،ٹیسٹنگ کٹس، حفاظتی لباس شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے طبی سامان لیکرپاکستان پہنچ گیا، پرواز پی کے 8852بیجنگ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی ، سامان میں ماسک،گلوز،ٹیسٹنگ کٹس،حفاظتی لباس شامل ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازسےاتارنےس پہلےسامان پرجراثیم کش اسپرےکیاگیا، پاکستانی حکام نےرن وےپرسامان وصول کیا ، طیارےمیں عملے کے ساتھ2مسافربھی اسلام آبادپہنچے، دونوں مسافروں کوقرنطینہ سینٹرمنتقل کردیاگیا۔
گذشتہ روز وفاقی وزیربرائےاقتصادی امورسےچینی سفیر کی ملاقات ہوئی تھی ، خسروبختیارنےکوروناکےباعث مشکلات میں چین کےتعاون کوسراہتے ہوئے کہا تھا کہ کوروناکےبعدسی پیک کامعاشی بحران سےنمٹنےکیلئےاہم کردارہوگا، مستقبل میں راہداری منصوبہ ایک نئےمرحلےمیں داخل ہوگا اور ر
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین ترقیاتی اہداف کےحصول کےلئےپاکستان کو ہر مدد فراہم کرے گا۔
یاد رہے چند روز قبل پی آئی اےکاخصوصی طیارہ 18ٹن سامان لےکراسلام آباد پہنچا تھا ، چیئرمین این ڈی ایم اے اور این ڈی آرایم ایف کےسربراہ ندیم احمدنےسامان وصول کیا، سامان میں 159 وینٹی لیٹراور 15ایکسرے مشین، 200 تھرمل گنز ، ذاتی حفاظتی سامان کی کٹس، 2لاکھ 90ہزار سرجیکل ماسک اور 15ہزار حفاظتی سوٹ شامل تھیں۔
اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا تھا کہ آئندہ چندروزمیں مزیدسامان پاکستان پہنچے گا، آج پاکستان دن میں 30سے 40ہزار ٹیسٹ کر سکتا ہے، عملے کی دستیابی پرروز30سے40ہزارٹیسٹ کرسکیں گے، سامان کی فراہمی میں این ڈی آرایم ایف کاتعاون اہم ہے۔