بغداد: پرتگال کےمعروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہم شکل کا کہنا ہے کہ شکل کی مشابہت کی وجہ سے میں سیلبرٹی بن گیا۔
روسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کا تعلق عراق کے شمالی علاقے سے ہے، وہ پرتگالی اسٹار کی طرح فٹبال کھیلتے ہیں جبکہ اُن کے گرد چاہنے والوں کا رش رہتا ہے۔
بیوار عبداللہ کو اپنے گھر، محلے، شہر اور گاؤں میں اہم شخصیت کا مقام حاصل ہے، وہ اگر کسی دکان پر خریداری کرنے جائیں تو دکان دار کسی بھی چیز کے پیسے نہیں لیتا جبکہ شاپنگ مال میں نوجوان انہیں دیکھ کر سیلفیاں بنوانے کی فرمائش کرتے ہیں۔
نوجوان کا کہنا ہے کہ ’لوگ مجھے رونالڈو کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، جب کہ سچ یہ ہے کہ میں عربی، کردش اور غیر ملکی ہوں، سب سے اہم چیز یہ ہے کہ مجھے مداحوں سے ملنے کے لیے ہفتے میں ایک دن ضرور جانا پڑتا ہے‘۔
بیوار کے مطابق وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور مزدوری کا کام کرکے اپنا ذریعہ معاش پورا کرتے ہیں جبکہ انہیں فٹبال کھیلنے کا بہت زیادہ شوق ہے اور وہ کوشش کرکے رونالڈو کا اسٹائل کاپی کرتے ہیں۔
A look back at 2019: A Ronaldo lookalike from northern Iraq is treated like a celebrity at home pic.twitter.com/WWny44h1JH
— Reuters (@Reuters) December 30, 2019