ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ننھے بروس لی نے دھوم مچادی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مارشل آرٹس (کراٹوں) کے ماہر استاد بروس لی کے ننھے مداح نے تہلکہ مچادیا، ننھے ماسٹر کی انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو سب اسے دیکھ کر ششدر رہ گئے اور داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق مارشل آرٹ کے ماہر استاد اور کنگ فو سپر اسٹار نے ایسے ماہرانہ انداز سے کراٹوں کو پیش کیا  جنہیں لوگ بروس لی کی موت کے 45 سال بعد بھی  اُسی انداز سے اپنانے کا کوشش کرتے ہیں۔

بروس لی کی پیدائش اور تعلق ہانگ کانگ سے تھا مگر بعد میں انہوں نے امریکا میں سکونت اختیار کرلی تھی، ہالی ووڈ فلموں میں مارشل آرٹ اور کنگ فو کے انداز روشناس کرانے والے اداکار کی صلاحیتوں کے آج بھی سب متعرف ہیں۔

فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ننھا بچہ بروس لی کی طرح چابق دستی سے ایکشن دکھا رہا ہے اور نن چاقو کو انتہائی مہارت کے ساتھ گھما کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی کوشش کررہا ہے۔

تین منٹ کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھے کنگ فو ماسٹر نے ایسے ایکشن بھی کیے جنہیں کرنا بالکل بھی آسان نہیں، اسی طرح ننھے بروس لی نے ساتھی کے ساتھ لڑائی بھی کی جس میں وہی ایکشن دہرائے۔

ویڈیو دیکھیں

واضح رہے کہ کنگ فو سپر اسٹار بروس لی کی 2013 میں ہونے والی چالیسویں برسی کے موقع پر ہانگ کانگ حکومت نے عوامی سطح پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا تھا۔

بروس لی کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ میرے والد مارشل آرٹ کو فلسفے سے جوڑنے کی کوششوں میں مصروف تھے، انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور آرٹ کو عام لوگوں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی تاکہ سب اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں