اشتہار

قانون کی بالادستی کے بغیر اہم اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی کے بغیر اہم اہداف حاصل نہیں کیے جاسکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے لاہور زمان پارک ان کی رہائشگاہ پنجاب پولیس کے سابق آئی جیز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر فواد چوہدری اور حسان خاور بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پولیس ریفارمز اور کرمنل جسٹس سسٹم اصلاحات پر گفتگو کی گئی جب کہ سابق آئی جیز نے اصلاحات کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پولیس ریفارمز اور کرمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کیلیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ملک میں قانون کی بالا دستی کے بغیر اہم ٹاسک حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی بالادستی، معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کیلیے بہت ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں