تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کمزور طبقوں کا سماجی تحفظ، وزیراعظم نے لائحہ عمل کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے معاشی اصلاحات کے فریم ورک کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیراعظم مشیر خصوصی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور اقتصادی ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی برآمدات بڑھانے اور ٹیکس اصلاحات پر غور کیا گیا، روزگار میں اضافے، اقتصادی ترقی کے لیے اکنامک ایڈوائزری کی سفارشات پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے معاشی اصلاحات کے فریم ورک سمیت سماجی تحفظ کے فریم ورک کی بھی منظوری دے دی، اجلاس میں تجارتی نظام میں شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال پر اتفاق کیا گیا۔

اقتصادی مشاورتی کونسل اجلاس میں زراعت، صنعت، ہاؤسنگ، درمیانی صنعتوں کی بہتری کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، ٹیکس ریفارمز، ایس ایم ایز، سوشل پروٹیکشن ترجیحات زیر غور آئیں۔

اجلاس میں تجارت، کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لیے سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا اور کونسل ممبران کی جانب سے مختلف شعبوں سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دی گئی، درآمد و برآمد کنندگان کو سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات بھی زیر غور آئے۔

بعدازاں جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ملکی معیشت میں بہتری کے لیے مڈٹرم فریم ورک کی منظوری دی، عمران خان نے محروم طبقے کے لیے سوشل پروٹیکشن فریم ورک کی بھی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق سوشل پروٹیکشن میں غربت، صحت، تعلیم کے چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات شامل ہیں، پالیسیوں کو حتمی شکل دینا حکومت کے 100 روزہ پلان کی بنیاد ہے۔

Comments

- Advertisement -