20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

‘مشکل وقت سے نکل آئے، دنیا میں ہماری معاشی کارکردگی کی پذیرائی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ ملک مشکل وقت سے نکل آیا ہے دنیا بھر میں پاکستان کی مشکل ترین وقت میں معاشی کارکردگی کی پذیرائے ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، اسد عمر، مشیران عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر، معاونِ خصوصی وقار مسعود، صوبائی وزیرِ خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا، صوبائی وزیرِ خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملکی معیشت کے بہتر ہوتے ہوئے اعشاریوں کے بارے آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں اضافے اور ان کا 2 ارب ماہانہ کی سطح پر برقرار رہنا خوش آئند قرار دیا۔

- Advertisement -

وزیرِ اعظم نے کہا کہ نوجوانوں اور تعمیراتی شعبے کو بنکوں کی طرف سے آسان شرائط پر قرضوں کی وجہ سے معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

وزیرِ اعظم نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور سرمایہ داروں کے اعتماد میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی مشکل ترین وقت میں معاشی کارکردگی کی پذیرائے ہو رہی ہے جس کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ ملک مشکل وقت سے نکل آیا ہے اور اب مزید ترقی کی راہیں کھولنے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر کام ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں