اشتہار

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے درمیان آج شام اسلام آباد میں ملاقات طے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات طے پاگئی، اسد قیصر جماعت اسلامی کے سینئررہنما لیاقت بلوچ سے آج شام ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تحریک انصاف کا ہم خیال جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے درمیان آج شام اسلام آباد میں ملاقات طے ہوگئی۔

اس حوالے سے ترجمان جماعت اسلامی قیصرشریف نے کہ کہ پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی قیادت کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی جماعت اسلامی قائدین سےملاقات کرے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر جماعت اسلامی کے سینئررہنما لیاقت بلوچ سے آج شام ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل رہنما لطیف کھوسہ نے جماعت اسلامی رہنمالیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کہا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا موقف اصولی ہے اشتراک عمل صرف کےپی کی سطح پر نہیں وفاقی سطح پر بھی کیا جاناچاہیے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جماعت اسلامی سے رابطہ کروں گا، جس پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے بھی جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سےرابطہ کرکے پیغام دیا تھا کہ اسد قیصر کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے ، جس پر ترجمان جماعت اسلامی نے کہا تھا کہ ملاقات کا وقت اور جگہ قیادت سے مشاورت کے بعد بتا دیا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ رات اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کا چھ رکنی وفد جے یوآئی ایف کی قیادت سے ملا تھا ، جہاں مولانا نے خیرمقدم کیا۔

بعد ازاں پریس کانفرنس میں دونوں پارٹی رہنماؤں نے ایک نکتے پر اتفاق کیا اور کہا تھا کہ الیکشن دھاندلی زدہ اورغیرشفاف تھے تحریک چلائیں گےاحتجاج کریں گے ، جب تک عوام کوغصب شدہ حق نہیں ملتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں