تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

اے آر وائی نیوز کی ایک اور کاوش: نعیم شاہ کی والدہ سے ملاقات کرادی

کراچی: اے آر وائی نیوز نے پہلے پہل قتل کے مجرم  کی امتحانات میں نمایاں نمبروں سے کامیابی کی خبر چلائی، آج پانچ سال بعد ماں اور بیٹے کی ملاقات کا ذریعہ بھی بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں قتل کے قیدی کی ٹاپ پوزیشن لینےکی خبر کا چرچا تھا آج اے آر وائی نیوز کی خبر نےماں بیٹے کو 5 سال بعدملوا دیا، بیٹے کی کامیابی کی خبر ٹی وی پرچلنےکےبعد والدہ بھی نہ رہ سکیں اور بیٹے سے ملنے جیل چلی آئی۔

جیل حکام نے بھی نعیم شاہ کی والدہ اور بہن کو ملانے میں تاخیر نہ کی، پانچ سال بعد بیٹے سے ملاقات پر ماں فرط جذبات سے پھوٹ پھوٹ کر رودی جبکہ بیٹے نے بھی والدہ کے قدموں کو چھوا تو جیل حکام بھی یہ منظر دیکھ کر اپنے آنسو نہ روک سکے۔

قتل کے مجرم نعیم شاہ کو دیکھ کر چھوٹی بہن کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں اور وہ بھی اپنے بھائی سے مل کر خوب روئی۔

بعد ازاں اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں نعیم شاہ کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد والدہ سے ملاقات کی خوشی بیان نہیں کرسکتا، یہ سب تعلیم حاصل کرنےکی وجہ سےممکن ہوا، جیل حکام کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے والدہ سے ملاقات کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکساس: قتل کی سزا کاٹنے والے قیدی کا تعلیمی میدان میں بڑا کارنامہ، ویڈیو دیکھیں

 اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مجرم نعیم شاہ کی والدہ نے بھی جیل حکام کوخوب دعائیں دیں اور کہا کہ آپ نےبہت اچھا کیا بہت تعاون کیا، اللہ صلہ دےگا۔

اس موقع پر نعیم شاہ کی والدہ نے اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا کہ میرا ارمان ہےکہ میرےبچے کی شادی ہوجائے۔

انتطامیہ کے مطابق مجرم نعیم شاہ کو قتل کیس میں 25سال کی سزا ہوئی ہے جبکہ اب تک نعیم شاہ گیارہ سال کی سزا مکمل کرچکا ہے۔

نعیم شاہ نے پرائیویٹ امیدوار کے طور پر86اعشاریہ 73 مارکس کے ساتھ اے ون گریڈ حاصل کیا اور اس نے بنیادی تعلیم بھی جیل میں رہتے ہوئے حاصل کی، سینٹرل جیل انتظامیہ کے مطابق مجرم نعیم شاہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ٹاپ 20 میں آیا ہے،انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بازی لے جانے والے مجرم نعیم شاہ کو آئی سی اے پی نے اسکالر شپ آفر کی ہے۔

Comments

- Advertisement -