جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

وزیراعظم سے ترک کمپنی کے چیئرمین کی ملاقات، معاشی امور پر گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان سے ترک کمپنی کیلک ہولڈنگ کے چیئرمین نے ملاقات کی، اس دوران دوطرفہ تعلقات سمیت معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات ورلڈاکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔ اس موقع پر مشیر خزانہ، مشیرتجارت رزاق داؤد، زلفی بخاری اور معیدیوسف بھی موجود تھے۔

ترکی کمپنی کے چیئرمین سے ملاقات میں عمومی سفیر برائے سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی بھی شریک ہوئے۔ کیلک ہولڈنگ توانائی، تعمیرات، ٹیکسٹائل، معدنیات اور ڈیجیٹل سیکٹر میں کام کرتی ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر سائد لائن میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے وفود بھی شامل تھے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی، امریکی صدر سے افغانستان کی صورت حال پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے دوست ہیں، ان سے دوبارہ ملاقات پر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے دورہ پاکستان کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں