ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

میزان گروپ، کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد اپنے گھر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے کچھ دن قبل اغوا ہونے والے میزان گروپ اور کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد اپنے گھر پہنچ گئے۔

میزان گروپ اور کولا نیکسٹ کے مالک لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے، ان کے اہلخانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کراچی سے اغوا ہونے والے صنعتکار خیریت سے ہیں، ڈی آئی جی جنوبی کراچی نے بھی ذوالفقاراحمد کے اہل خانہ سے رابطے کی تصدیق کی تھی.

ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا تھا کہ ذوالفقار کی فیملی سے بات ہوئی ہے، انھوں نے صنعتکار سے رابطےکی تصدیق کی ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ پراچہ ٹیکسٹائل، میزان آئل اور کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد 25 جولائی منگل کی شام سے لاپتہ تھے۔

فیملی ذرائع کا کہنا تھا کہ ذوالفقار احمد کو کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے ڈبل کیبن گاڑی میں بٹھایا اور ساتھی سمیت ساتھ لے گئے۔

عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ کچھ دیر بعد ذوالفقار احمد کے دوست قیصر کو آگے جاکر مسلح افراد نے چھوڑ دیا تھا، ذوالفقار احمد کی فیملی نے پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

بعدازں‌ پولیس نے کلری تھانے میں اغوا کی دفعہ 365 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، مذکورہ مقدمہ ٹیکسٹائل منیجر عمران ملک کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق وقوعہ کے روز کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد اپنے دوست قیصر کے ہمراہ کلفٹن جارہے تھے، شام 6 بجے ان کے اغوا کی اطلاع فون پر ملی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں