ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سال 2019: برطانوی شہزادی سب سے زیادہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنے والی خاتون

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی میگزین نے سال 2019 میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنے والی خواتین کی فہرست جاری کردی جس میں شاہی خاندان کی شہزادی کو سب سے زیادہ متاثرہ خاتون بتایا گیا ہے۔

برطانوی میگزین کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کو شاہی خاندان کا حصہ بننے کے باوجود سال 2019 کے دوران سب سے زیادہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور رواں سال انہوں نے بہت زیادہ مشکلات کا مقابلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی میگھن مارکل شادی سے قبل زیادہ خوش تھیں البتہ پرنس ہیری سے شادی کے بعد اُن کی مشکلات میں اضافہ ہوا اور سال 2019 اُن کے لیے بدترین سال قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

برطانوی میگزین نے رپورٹ عوامی ووٹنگ کی بنیاد پر مرتب کی جس میں 50 فیصد سے زائد صارفین نے میگھن کو ہی سال کی سب سے متاثرہ خاتون قرار دیا، مجموعی طور پر 2000 سے زائد لوگوں نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔

مزید پڑھیں: میگھن مارکل نے کیٹ میڈلٹن کو پیچھے چھوڑ دیا

علاوہ ازیں دیگر خواتین میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے سرگرم کم عمر انقلابی رہنما گریتا تھن برگ، الیگز ہالی ووڈ، آنٹ میک پرلٹین اور کوئین بھی فہرست میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی 2018 میں ہوئی جس کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور وہ شاہی خاندان کا حصہ ہونے کے باوجود بھی اب تک برطانوی شہریت حاصل نہ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل برطانوی شہریت سے تاحال محروم

میگھن مارکل خود بھی اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں کہ ماضی کے مقابلے میں شادی کے بعد کا سال اُن کے لیے بہت زیادہ سخت اور مشکل تھا، وہ بالکل بھی مطمئن نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ جب وہ حاملہ تھیں تو وہ دور بہت زیادہ کٹھن تھا کیونکہ لوگ عجیب انداز سے گفتگو کرتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں