منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

میگھن مارکل کے والد کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر

اشتہار

حیرت انگیز

میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تھامس مارکل کو دل کے دورے کی علامات پر پہلے انہیں ٹیہوانا (میکسیکو) کے ہی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال پہنچنے پر تھامس مارکل کو بات کرنے میں دشواری کا سامنا تھا، پیرا میڈکس اسٹاف نے ان کی کیفیت جاننے کاغذ پر ان کا احوال لکھا، میگھن کی سوتیلی بہن سمنتھا مارکل نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ میرے والد اسپتال میں روبہ صحت ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل شاہی خاندان کے الزامات پر برہم

سمنتھا نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ والد کی صحت اور بہتری کے لیے فیملی کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے، انہیں آرام کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ سمنتھا اور میگھن کے درمیان بھی تعلقات اچھے نہیں ہیں، سال دوہزار اٹھارہ میں سمنتھا نے نیلسن منڈیلا کا ذکر کرنے پر میگھن آڑے ہاتھوں لیا تھا، سمنتھا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم اپنے والد کو خراجِ تحسین کیوں نہیں پیش کرتیں؟ بس بہت ہوگیا، انسانوں کی طرح برتاؤ کرو، ایک عورت کی طرح برتاؤ کرو، اگر ہمارے والد کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار تم ہوگی میگھن۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں