تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

میگھن مارکل شاہی خاندان کے الزامات پر برہم

نیو یارک : برطانیہ کے منحرف شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ ان کے سسرال بکنگھم پیلس کی جانب سے ان کے اور ان کے شوہر کے بارے میں مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق یہ بات انہوں نے مشہور امریکی ٹی وی شو میزبان اوپرا ونفرے کے پروگرام میں گزشتہ رات کو کہی ہے۔

میگھن مارکل نے اوپرا ونفرے کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے نہیں پتہ کیسے وہ توقع کر رہے تھے کہ دی فرم (یعنی شاہی خاندان) ہمارے بارے میں جھوٹ پر سرگرم رہے گی اور ہم خاموش رہیں گے۔

شو کی فوٹیج ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب بکنگھم پیلس نے کہا کہ وہ اخبار کی ان خبروں پر تحقیقات کرے گا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ میگھن مارکل پر الزام ہے کہ انہوں نے کینسنگٹن پیلس میں رہنے کے دوران وہاں پر کام کرنے والے اسٹاف کو پریشان کیا تھا۔

تاہم اوپرا ونفرے کا شو ان الزامات کے سامنے آنے سے قبل ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بدھ کو بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہی خاندان کو برطانوی اخبار دی ٹائمز میں شائع ہونے والے الزامات پر تشویش ہے جو کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے لیے کام کرنے والے سابق اسٹاف کے دعوؤں کے پیش نظر عائد کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں  : شہزادہ ہیری اور میگھن کے نئے انٹرویو پر برطانوی میڈیا بے چین

واضح رہے کہ دی ٹائمز اخبار کے دعوے اکتوبر 2018 کے ہیں۔ شاہی محل کا کہنا تھا کہ اسٹاف میں اس وقت کام کرنے والے افراد کو بلا کر ان سے پوچھا جائے گا، کیونکہ شاہی خاندان کسی قسم کی ہراسگی اور کسی کو پریشان کرنے کو برادشت نہ کرتا ہے نہ کرے گا۔

میگھن مارکل کی جانب سے اس وقت جاری ایک بیان میں انہوں نے اپنے کردار پر کیے جانے والے حملے پر افسردگی کا اظہار کیا۔ ٹی وی انٹرویو سے پہلے میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے کہا تھا کہ دی ٹائمز اخبار کو مکمل طور پر جھوٹا بیان پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -