تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

میگھن مرکل نے کی مسلم خواتین کے کھانوں کی کتاب کی تقریب رونمائی

لندن: برطانیہ کے شاہی خاندان کی چھوٹی بہو اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے عوامی مہم شروع کرتے ہوئے گرینڈ فال ٹاور کے متاثرہ مسلم خاندانوں کے کھانوں کی کتاب لانچ کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کنگسٹن پیلس کی تقریب میں میگھن مرکل نے گرینڈ فال ٹاور کے متاثرہ مسلم خاندانوں کے کھانوں کی کتاب لانچ کردی، تقریب میں میگھن مرکل کی والدہ بھی شریک ہوئیں۔

شہزادہ ہیری کی مسلم خواتین سے کھانا بنانے کی تراکیب پوچھتے رہے، میگھن مرکل نے اس سے قبل گرینڈ فال ٹاورکی مسلم خواتین کے ساتھ کتاب کی تیاری میں مدد بھی کی تھی اور مسلم شیف کے ساتھ کھانا بھی بنایا تھا۔

شہزادہ ہیری سموسا چراتے پکڑے گئے

کنگسٹن پیلس کی اسی تقریب میں شہزادہ ہیری کو بھوک لگی تو ان سے رہا نہ گیا اور وہ سموسا لے کر رفو چکر ہونے لگے لیکن کیمرے کی آنکھ نے سب محفوظ کرلیا اور شہزادے کی چوری پکڑی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہزادہ ہیری مسکراتے ہوئے سموسا چھپاتے ہوئے آگے بڑھے اور گاڑی میں جاکر بیٹھ گئے۔

Comments

- Advertisement -