تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شہزادہ ہیری، میگھن مرکل سے شادی نہ کریں، مرکل کے بھائی کا مشورہ

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری کو میگھن مرکل کے بھائی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میگھن مرکل سے شادی نہ کریں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادے اور ہیری میگھن مرکل کی شادی 19 مئی کو ہونے جارہی ہے لیکن اس سے قبل دلہن میگھن مرکل کے بھائی نے شہزادے ہیری کو شادی سے باز رہنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

شہزادے ہیری کو برادر نسبتی تھامس مرکل نے ہاتھ سے لکھا ہوا خط ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی بہن سے شادی نہ کریں وہ شاہی خاندان میں اچھا اضافہ ثابت نہیں ہوں گی۔

تھامس مرکل نے شہزادہ ہیری کو خبردار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میگھن مرکل میری سوتیلی بہن ہے جو ہمارے سارے احسانات بھلا چکی ہے اور اس نے ہمارے خاندان کو تقسیم کردیا ہے۔

تھامس مرکل کا کہنا تھا کہ وہ اب شاہی خاندان کے احسانات کا بھی پاس نہیں رکھے گی، وہ ایک خود غرض، فریبی اور سرد مزاج عورت ہے، جسے خاندان کو یکجا کرنے کا ہنر نہیں آتا۔

مزید پڑھیں: برطانوی شاہی خاندان کی نئی رکن میگھن مرکل کون ہیں؟

واضح رہے کہ پرنس ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں، جن کے درمیان گزشتہ برس نومبر میں باقاعدہ منگنی ہوئی تھی، جس کے بعد شادی کی تاریخ کے لیے 19 مئی کا اعلان کیا گیا تھا، شاہی خاندان میں شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

خیال رہے کہ پرنس ہیری کی عمر 32 سال ہے جبکہ ان کی ہونے والی بیوی اداکارہ میگھن مرکل 36 برس کی ہیں، شادی کے لیے 600 مہمانوں‌کو دعوت نامے دئیے گئے ہیں.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -