اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

مودی سرکارسے پوچھتی ہوں میری والدہ سےدہشت گردوں جیساسلوک کیوں کیاجارہاہے،التجا مفتی

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کہا میری والدہ مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی ہیں، مودی سرکارسے پوچھتی ہوں کہ ان سے دہشتگردوں جیسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی گرفتار سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بیٹے اوربھائی لاپتہ ہیں، کشمیریوں کودواؤں کے سنگین بحران کا سامنا ہے۔

التجا مفتی کا کہنا تھا کہ میری والدہ مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی ہیں۔مودی سرکارسے پوچھتی ہوں کہ ان سے دہشتگردوں جیسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے مقبوضہ کشمیرکی گرفتار سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کو خط لکھا ، جس میں کہا تھا کہ کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرےمیں قیدکردیاگیاہے، کشمیریوں کوبنیادی انسانی حقوق سےمحروم کردیاگیاہے۔

مزید پڑھیں : کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرے میں قیدکردیا ہے، محبوبہ مفتی کی بیٹی کا امیت شاہ کوخط

التجا مفتی کا کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی سےکسی کوملنےنہیں دیاجارہاہے، یہ توہین آمیزسلوک ہے۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل پچیسویں روزبھی کرفیو جاری ہے ، بچوں کا دودھ اور جان بچانے والی ادویات سمیت کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے سے بحران سنگین ہوگیا ہے جبکہ نیٹ موبائل، انٹرنیٹ سروس اورٹی وی نشریات بھی بدستوربند ہیں۔

پانچ اگست سے اب تک دس ہزارسے حریت رہنماؤں اورکارکنوں کوگرفتارکیا جاچکا ہے، گرفتارافرادکورکھنے کے لئے تھانوں اورجیلوں میں جگہ کم پڑگئی ہے جبکہ سیدعلی گیلانی اور میرواعظ عمرفاروق ، محبوبہ مفتی گھروں میں نظربند ہیں اور یاسین ملک بدستورتہاڑجیل میں قید ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں