پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

بیرسٹرگوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی بنانے کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے کیا جواب دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیر شاہ محمودقریشی نے صحافی کے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین بنانے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر صحافی نے سابق وزیر شاہ محمودقریشی سے سوال کیا کہ شاہ محمودقریشی صاحب بیرسٹر گوہر کو چیئرمین بنایا گیا؟

جس پر شاہ محمودقریشی نے جواب دیا کہ مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی کیساتھ کل تھااورآج بھی ہوں اورآئندہ بھی رہوں گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جوقانون کی حکمرانی سے محبت کرتے ہیں وہ باہر نکلیں اورووٹ ڈالیں، سربراہ پی ٹی آئی اورپارٹی کے لوگوں کےدلوں میں بس چکاہوں۔

اس سے قبل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی، سربراہ پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالتی سماعت پر اعتراض اٹھایا۔

ایڈووکیٹ عثمان گل کا کہنا تھا کہ عدالتی سماعت کیلئے جاری نوٹیفیکیشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے جب تک نیا نوٹیفیکیشن نہیں ہوتا کاروائی آگے نہیں بڑھ سکتی ۔

جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژنل بینچ جج کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن درست قرار دے چکا ہے۔

بعد ازاں سائفر کیس میں عدالت نے سربراہ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر بارہ دسمبر کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں