شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مہرالنسا اقبال کی مایوں کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہرالنسا اقبال نے مایوں کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں زرد لباس زیب تن کیے اور ہندی لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک یادگار رات۔‘
View this post on Instagram
اداکارہ کے مایوں کی تقریب میں قریبی عزیز اور دوستوں نے شرکت کی۔
اداکارہ نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں نئی زندگی کے سفر پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ مہرالنسا اقبال باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں، انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔