جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پاکستان میں تباہ کُن سیلاب پر بالی وڈ فنکاروں کی خاموشی پر مہوش حیات مایوس

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ملک میں سیلاب سے تباہی پر بالی وڈ فنکاروں کی جانب سے تاحال خاموشی اختیار کرنے پر افسوس کا اظہار کر دیا۔

مہوش حیات نے انسٹا گرام اسٹوری پر برطانوی صحافی کا ٹوئٹ شیئر کیا جس میں لکھا ہے کہ انسانیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر بالی وڈ کی جانب سے کچھ نہیں کہا گیا۔

مزید پڑھیں: جمائما کا پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے بڑا اعلان

صحافی کی بات کو درست قرار دیتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ بالی وڈ میں خاموشی خیران کن ہے، مصیبت کسی کی قومیت، نسل یا مذہب نہیں دیکھتی۔

اداکارہ نے لکھا کہ بالی وڈ فنکاروں کے پاس یہ اچھا وقت ہے وہ ہمیں بارو کروائیں کہ وہ قوم پرستی اور سیاست سے بالاتر ہو کر پاکستان میں اپنے مداحوں کی پرواہ کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں