پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

مہوش حیات کی پریانکا کے شوہر نک جونس کے ساتھ تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل دیکھنے پہنچی تو نک جونس سے ملاقات ہوئی۔

مہوش حیات نے امریکی گولکار نک جونس کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل کے دوران تک جونس اور میری ایک بات مشترک تھی کہ ہم دونوں ہی رافیل نڈال کو سپورٹ کررہے تھے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کو سپورٹ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یاد رہے کہ یو ایس اوپن ویمنز کے فائنل میچ میں کینیڈا کی 19 سالہ کھلاڑی بیانکا نے امریکا کی تجربہ کار کھلاڑی سرینا ولیمز کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

یوایس اوپن مینز سنگلز فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال اور روس کے میڈویڈیو آج مد مقابل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں