ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

’تم خوبصورت لگ رہی ہو‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں زید نے مبشرہ جعفر کی خوبصورتی کی تعریف کردی۔

ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں وہاج علی (زید)، عائزہ خان (مبشرا جعفر)، عثمان پیرزادہ (جعفر)، شہزاد نواز، ازیکا ڈینئل (آئرا)، اعجاز اسلم (عامر)، علیزے رسول، آغا مصطفیٰ (محب)، سبینہ سید (کشمالہ)، روحی غزل، شیزا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

’میں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ زید کے والد آئرا کے بھائی کو اغوا کروالیتے ہیں اور آئرا سے کہا جاتا ہے کہ زید کو بتاؤں کو تم نے جھوٹ بولا تھا کہ میں نے تمہاری اور زید کا رشتہ نہیں ہونے دیا۔

آئرا مجبوراً زید کے پاس جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں نے تم سے جھوٹ بولا تھا جس کے بعد اہلیہ مبشرہ کو چھوڑ کر جانے والے زید ولیمے کی تقریب میں پہنچ جاتے ہیں۔

مبشرہ جعفر کی زید کی بہن کشمالہ کو دھمکی دیتی ہیں کہ بھائی سے کہہ کر تمہاری طلاق کروا دوں گی اگر زید یہاں نہیں پہنچا۔

بہرحال زید آئرا کی بات کو سچ سمجھ کر ولیمے میں پہنچتے ہیں جنہیں دیکھ کر مبشرہ جعفر خوش ہوجاتی ہیں۔
زید مبشرہ کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’تم خوبصورت لگ رہی ہو۔‘

’میں‘ میں کیا زید اور مبشرہ جعفر کی شادی چل سکے گی، کیا زید اور آئرا کبھی ایک نہیں ہوسکیں گے؟ یہ جاننے کے لیے میں کی اگلی قسط پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں