امریکا کی سابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی والدہ امالیجا ناوس گزشتہ کچھ دنوں سے بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امالیجا ناوز کی موت کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے، سابق خاتون اوّل کی والدہ کی موت ریاست فلوریڈا میں ہوئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں میلانیا ٹرمپ نے اپنی والدہ کو ایک مضبوط خاتون قرار دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دور میں وہ وائٹ ہاؤس کے اوپر کے حصے میں بھی رہی تھیں اور ان کے سابق صدر سے بہت اچھے تعلقات تھے۔