پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

میلبورن ٹیسٹ: دوسرا روز، ایلسٹر کک کی شاندار سنچری

اشتہار

حیرت انگیز

میلبورن : ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی گرفت مضبوط ہوگئی، میلبورن ٹیسٹ کا دوسرا دن ایلسٹر کک کی سنچری کی بدولت انگلینڈ کے نام رہا، آسٹریلوی ٹیم 327 پر آؤٹ ہوگئی، دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم نے دو وکٹ پر192رنز اسکورکرلئے۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز ایلسٹر کک کی سنچری کی بدولت ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط ہوگئی۔

اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا ٹیم تین سو ستائیس رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، میلبورن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش بولرز نے شاندار کم بیک کیا۔

- Advertisement -

اسمتھ اور مارش کی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلیا کے ٹیل اینڈرز ہمت ہارگئے۔ آسٹریلیا کے آخری سات بیٹسمین اسکور میں صرف تراسی رنز کا اضافہ کرسکے۔

جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور ووکس نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ اینڈرسن نے چار اور براڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم آغاز میں لڑکھڑائی، اسی رنز پر دو وکٹیں گرگئیں جس کے بعد کک اور روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی۔

کک نے کیرئیر کی بتیسویں سنچری اسکورکی، انگلینڈ نے دوسرے روز دو وکٹوں پر ایک سو بانوے رنزبنالئے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں