تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کرونا وائرس: برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کیرن مولن بھی میدان میں‌ آگئے

لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کیرن مولن نے کرونا وائرس کے خلاف بطور ڈاکٹر دوبارہ اپنی خدمات سرانجام دینا شروع کردیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ بھی ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں کرونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں وہیں برطانوی سیاست دان، ڈاکٹرز، نرسز اور تمام ادارے اس وائرس کے خلاف جنگ میں متحد ہیں اور رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔

انہیں رضاکاروں میں ایک رکن برطانوی پارلیمنٹ ڈاکٹر کیرن مولن ہیں جنہوں نے کرونا وائرس کے پیش نظر بطور ڈاکٹر دوبارہ اپنا کام شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کیرن مولن رضاکارانہ طور پر نیشنل ہیلتھ سروسز کے ایمرجنسی شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

ڈاکٹر کیرن مولن کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروسز کا عملہ بہترین انداز میں کام کررہا ہے، حکومتی کال پر ساڑھے 7 لاکھ افراد نے خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی کے مطابق بیس ہزار ریٹائرڈ نرسز اور ڈاکٹرز نے بھی خدمات پیش کرنے کی حامی بھری ہے جبکہ این ایچ ایس کی جانب سے برطانوی فضائی کمپنی کے عملے سے بھی مدد کی درخواست کی گئی تھی جس پر ہزاروں ملازمین نے مدد کی حامی بھرلی۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں، اب تک برطانیہ میں کرونا مریضوں کی تعداد19 ہزار 522 ہوگئی ہے جس میں وزیر اعظم بورس جانسن اور شہزادہ چارلس بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1228 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں