بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کی رائے تقسیم ہونے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جہانگیر ترین گروپ کے ارکان میں اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کی رائے تقسیم ہوگئی ، کچھ ارکان اپنی اپنی نشست پر بیٹھنے کے حق  ہیں  جبکہ کچھ ارکان کی رائے ہے کہ الگ بینچز پر بیٹھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کی رائے تقسیم ہونےلگی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ارکان ایوان نمبر کے حساب سے اپنی اپنی نشست پر بیٹھنے کے حق میں ہیں اور ارکان نے اسپیکر کو الگ بینچز کے لیے درخواست نہ دینے کی تجویز دی۔

کچھ ارکان کی رائے ہے کہ پارٹی میں تحفظات پر ایوان میں تقسیم نظرنہیں آنی چاہیے جبکہ کچھ ارکان کی رائے ہے کہ الگ بینچز پر بیٹھا جائے۔

گذشتہ روز جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ پارلیمانی لیڈر سعید نوانی و دیگر ارکان الگ نشستوں کے لیے اسپیکر سے ملاقات کریں گے۔

سعید اکبر نوانی کو پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا، دوسری طرف رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ سمیت 30 رکنی گروپ الگ نشستوں پر بیٹھے گا، پارلیمانی سیکریٹری نذیر چوہان کے مطابق علیحدہ نشستوں پر بیٹھ کر ارکان اسمبلی کی حق تلفی کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں