تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ارکان میں نوک جھوک

لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ارکان میں نوک جھوک ہوئی، جس پر جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ارکان اسمبلی کو بات کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا، مریم نوازسمیت ن لیگ واتحادی جماعتوں کے 215ارکان نے شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ 97 ارکان بھی حلف اٹھانے آئے۔

اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ارکان میں نوک جھوک ہوئی اور ایوان میں نعرے بازی کی گئی ، جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ارکان اسمبلی کو بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ ابھی آپ نے حلف نہیں اٹھایا۔

سنی اتحاد کونسل کے نو منتخب رکن رانا شہباز نے مخصوص نشستوں کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا، سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے خواتین اور اقلیتوں کیلئے اپنے ارکان نہ ہونے اور پولیس کی جانب سے مہمانوں اور ارکان اسمبلی کو روکنے پر اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔

نو منتخب رکن رانا شہباز نے کہا کہ جناب اسپیکر ہم نے سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی ہے، ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے، ہمارے مہمانوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اسپیکر نے ارکان اور مہمانوں کو روکنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی، اس دوران ملک احمد خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جناب اسپیکر حلف سے پہلے بات نہیں کی جا سکتی ہے، پہلے ارکان کا حلف لیں پھر بات ہوگی۔

جس کے بعد پنجاب اسمبلی کا تاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس کچھ دیر کی کارروائی کے بعد نماز جمعہ تک ملتوی کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -