تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کرونا وائرس، عوام کو گھروں پر رہنے کی ترغیب دینے کا انوکھا انداز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مقیم افریقی جوڑے نے کرونا وبا کے دوران عوام کو گھروں پر رہنے کی انوکھے انداز سے ترغیب دے کے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے اپنے فلیٹ کی بالکونی میں میراتھن ریس منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

اکتالیس سالہ کولن ایلن اور اُن کی اہلیہ ہیلڈا میرا تھن ریس میں حصہ لے کر بالکونی میں ہی دوڑ لگائیں گے۔

کولن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام میں کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وبا کے عرصے میں شہری اپنے گھروں پر ہی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ میراتھن ریس کا چیلنج 19 میٹر کے فاصلے پر واقع بالکونی میں صبح 6 بجے شروع ہوگا جو 7 سے 8 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

ایلن نے وضاحت کی کہ وہ اور ان کی اہلیہ 42.2 کلومیٹر سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بالکونی میں ایک طرف سے دوسری طرف جانا آسان نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے گھر پر میراتھن منعقد کرنے کی ویڈیوز شائع کیں۔

اس سے قبل فرانسیسی شہری نے بھی اپنی سات میٹر لمبی بالکونی پر 6000 سے زیادہ راؤنڈ ٹرپ کیے تھے جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

View this post on Instagram

"LES DEMI-FONDEURS, PRENEZ EXEMPLE, ÇA FORGE LE MENTAL" ! ✌ ——————– Après le défi fou de @nassim.yns qui consistait à courir un 5km autour d'une table, c'est un défi complément INIMAGINABLE qui a fait son apparition… 🙈 Elisha Nochomovitz, résidant à Balma et en plein confinement, a eu l'incroyable idée de courir un marathon (42km195)… sur le balcon, long de 7 mètres, de son appartement ! 😱 UN DÉFI RELEVÉ EN 6H48 ! 😍 ——————– MERCI ELISHA ! ❤ @elisha_nochomovitz ——————– #athletisme #trackandfield #running #run #polevault #highjump #runner #runners #longjump #triplejump #hurdles #sprint #instarunner #instarunners #diamondleague #nikerunning #triathlete #nikeplus #trailrunning #instarun #swimbikerun #runhappy #tracknation #strava #stravarun #footing #courir #runstoppable #happyrunningcrew #runaddict

A post shared by Les Athlètes Français 🇫🇷 FFA (@les_athletes_francais) on

Comments

- Advertisement -