ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نائیجیریا : گردن توڑ بخار نے درجنوں بچوں کو موت کی نیند سلادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوجا : نائیجیریا میں گردن توڑ بخار کی وباء شدت اختیار کرگئی جس کے باعث 124 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق نائیجیریا میں گردن توڑ بخار کی بیماری سے اب تک درجنوں بچوں کی ہلاکت اور سیکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ماہ جنوری سے لے کر اب تک آبوجا سمیت 22 صوبوں میں پھیلی ہوئی وباء میں مریضوں کی تعداد 532 اور اموات کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

نائیجیریا کے وزیر صحت نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا ہے تاکہ اس بیماری کو شکست دی جاسکے۔

نائیجیریا کے بیماریوں کے کنٹرول مرکز این سی ڈی سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ ایک ہفتے ہیں گرد توڑ بخار کے 297 کیس اور 6 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

نائیجیریا حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہم 2030 تک اس وباء کے خاتمے کے گلوبل ہدف سے وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ گردن توڑ بخار کا جراثیم بذریعہ سانس جسم میں داخل ہوتا ہے، جراثیم پہلے دماغ کو اور اس کے بعد پورے جسم کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں