تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بڑھتی عمر میں دماغی تنزلی! ان امور کی انجام دہی دماغی صحت کیلئے بہترین قرار

ہماری دنیا جیسے جیسے ترقی یافتہ ہورہی ہے ویسے ویسے ہماری زندگی کی الجھنوں اور پریشانیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی نے جہاں ہمیں کئی فوائد دیے ہیں وہیں بیماریوں اور نقصانات کی شکل میں ایسے تحائف بھی دیے ہیں جن کا اس سے پہلے تصور بھی نہیں تھا۔

ان الجھنوں کا گہرا اثر سیدھا دماغ پر پڑتا ہے کیوں کہ عمر کے ساتھ ساتھ ہر شخص کے دماغ میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہے اور دماغی افعال بھی بدلتے ہیں اور دماغ تنزلی کا شکار ہونے لگتا ہے، ایسی صورت میں الزائمر اور ڈیمینشیا کی شکایت ہوتی ہیں جو انتہائی خطرناک ہیں۔

کچھ عادات دماغی افعال کو بہتر بنا کر عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی تنزلی سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

اچھی غذا کا استعمال

ماہرین کہتے ہیں کہ اچھی غذا جیسے پھلوں، سبزیوں، مچھلی، گریوں، زیتون کے تیل اور نباتاتی پروٹینز پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال دماغی افعال میں تنزلی اور ڈیمینشیا کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

شوگر کنٹرول کرنا

طبی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ذیابیطس دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ اچھی غذا، جسمانی طور پر سرگرم رہنے اور جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھ کر ذیابیطس سے بچنا ممکن ہے لیکن اگر بلڈ شوگر کی سطح مسلسل زیادہ رہتی ہے تو ادویات کا استعمال ضروری ہوگا۔

تمباکو نوشی سے انکار

یہ بات تو واضح ہے کہ تبماکو نوشی جسم کےلیے انہتائی خطرناک ہے جو امراض قلب اور پھیپھڑوں کا باعث بنتی ہے لیکن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تبماکو نوشی دماغی تنزلی کی بھی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔

لوگوں سے ملاقات کرنا

 

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سماجی میل جول، لوگوں سے ملنا جھلنا یعنی صلح رحمی کرنا دماغی صحت کی بہتری کےلیے بے حد ضروری ہے جو ڈیمینشیا جیسی خطرناک بیماری سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

دماغی صحت میں بہتری کےلیے مزید امور کی انجام دہی سے متعلق تحریر جاری ہے۔۔۔۔

Comments

- Advertisement -