تازہ ترین

دماغی صحت کیا ہے اور کیوں ضروری ہے؟

ہر انسان کیلئے ذہنی صحت اتنی اہمیت کی حامل ہے جیسے سانس لینا یا یا کھانا پینا کیونکہ جب ہم دماغی طور پر تندرست و توانا نہیں ہوں گے تو فیصلہ کرنے کی ہمت بھی نہیں رکھ سکیں گے۔

اچھی زندگی کیلئے دماغی صحت اہم جز ہے کیونکہ یہ خیالات، طرز عمل اور جذبات کو متاثر کرتی ہے، ذہنی طور پر صحت مند ہونا روزمرہ کی سرگرمیوں میں مثبت اور دیرپا نتائج کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز کی معروف اداکارہ شرمین علی نے ذہنی صحت کی اہمیت اور اس کی افادیت سے متعلق اہم باتیں بتائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھی دماغی صحت ہماری سب سے اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ جب ہم خود کسی کام کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہونگے تو دوسروں کے کام بھی نہیں آسکتے۔

لہٰذا ہمیں اس حوالے سے مزید جاننا چاہیے تاکہ اس سے بچا جاسکے اور ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پھیلائی جا سکے۔

انسان کی دماغی صحت اس وقت متاثر ہوتی ہے جب کوئی شخص کیا اچھا ہے اور اچھا چل رہا ہے کے بجائے مسئلہ کیا ہے؟ پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ دوسروں کو مطمئن کرنے کے بجائے اپنے اوپر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے تاکہ وہ خود بھی پرسکون رہ سکے۔

دماغی صحت کیا ہے؟

دماغی صحت سب سے زیادہ غلط سمجھی جانے والی اصطلاح ہے، لوگ اکثر ذہنی صحت کی حالتوں جیسے ڈپریشن، اضطراب، شخصیت کی خرابی، شیزوفرینیا جیسے علامات کو ذہنی صحت کی خرابی سمجھتے ہیں جبکہ معاملہ اس سے مختلف ہے۔

بہت سے لوگوں کو جسمانی بیماریوں کی علامات کا علم ہوسکتا ہے جیسے کہ ہارٹ اٹیک یا فالج لیکن ہو سکتا ہے کہ وہ خراب دماغی صحت کے بارے میں نہیں جانتے ہوں یا انہیں اس کا ادراک ہی نہ ہو۔

بہت سے لوگوں کو جسمانی بیماریوں کی علامات کا علم ہوسکتا ہے، جیسے ہارٹ اٹیک یا فالج لیکن ہو سکتا ہے کہ وہ خراب دماغی صحت کے بارے میں نہیں جانتے ہوں۔

علامات کیا ہیں:

اس کیفیت کی علامات میں مسلسل اداسی یا کوئی کمی محسوس ہونا، سماجی روابط اور روزمرہ کی سرگرمیوں سے دستبرداری یا بے اعتناعی، کھانے اور سونے کے اوقات میں تبدیلیاں، خودکشی کے خیالات اور تنہائی کے احساسات، حد سے زیادہ سوچنا اورحالات اور لوگوں سے متعلق یا سمجھنے میں دشواری، ضرورت سے زیادہ غصہ شامل ہیں۔

دماغی صحت کیسے بہتر بنائی جائے؟

وہ افراد جو ذہنی طور پر لچکدار ہوتے ہیں وہ مشکل حالات سے نمٹنے اور مثبت نقطہ نظر کو برقرار رکھنے کے لیے ذہن سازی کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں۔

چھوٹی چھوٹی چیزیں یا اقدامات دماغی صحت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، دماغی صحت کے مخصوص مسئلے سے نمٹنے کے لیے جذبات کو بہتر طریقے سے سنبھالنے کے لیے یا محض زیادہ مثبت اور توانائی بخش محسوس کرنے کے چند طریقے یہ ہیں۔

اپنے ارد گرد سماجی روابط کو ترجیح دیں، روزانہ 30 منٹ کی جسمانی سرگرمی کو مقصد بنائیں متوازن اور صحت مند دماغی غذا کھائیں۔ فرصت کے وقت کو ترجیح دیں، ہر رات سات سے نو گھنٹے کی معیاری نیند ضروری بنائیں۔

Comments

- Advertisement -